ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چلڈرن ہسپتال: 30 بستروں پر مشتمل جدید پیڈیاٹرک برن یونٹ مکمل

چلڈرن ہسپتال: 30 بستروں پر مشتمل جدید پیڈیاٹرک برن یونٹ مکمل
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چودھری:چلڈرن ہسپتال میں 30 بستروں پر مشتمل جدید پیڈیاٹرک برن یونٹ 70 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کر لیا گیا ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر مسعود صادق کے مطابق برن یونٹ کو جدید ترین طبی سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے تاکہ جلنے سے متاثرہ بچوں کو معیاری اور جدید علاج کی سہولت فراہم کی جا سکے۔

پروفیسر مسعود صادق نے بتایا کہ نئے برن یونٹ میں 8 بستروں پر مشتمل جدید آئی سی یو بھی قائم کیا گیا ہے، جبکہ پلاسٹک سرجری کے لیے 3 آپریشن تھیٹرز بھی یونٹ کا حصہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ برن یونٹ ہے، جو بچوں کے برن کیسز کے علاج کے لیے اپنی نوعیت کی پہلی سہولت قرار دی جا رہی ہے۔

وائس چانسلر کے مطابق برن یونٹ کے قیام سے اب جلنے سے متاثرہ بچوں کو ایک ہی جگہ پر جدید تشخیص، علاج، انتہائی نگہداشت اور پلاسٹک سرجری کی سہولیات میسر ہوں گی۔

نئے برن یونٹ کی تکمیل سے بچوں کے پیچیدہ برن کیسز کے علاج میں نمایاں بہتری آنے اور مریضوں کو بروقت اور جدید طبی سہولیات کی فراہمی ممکن ہونے کی توقع ہے۔