ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ مریم نواز 4 روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئیں

وزیراعلیٰ مریم نواز 4 روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راو دلشاد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز 4 روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئیں، ارومچی بین الاقوامی ایئرپورٹ پہنچنے پر چینی اعلیٰ عہدیداروں اور سفارتی حکام نے وزیراعلیٰ مریم نواز اور ان کے وفد کا پُرجوش استقبال کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اپنے دورے کے پہلے ہی روز 4 اہم اجلاسوں میں شرکت کریں گی۔ وہ شِن جِیانگ سٹیٹ گیسٹ ہاؤس کے کانفرنس سینٹر میں اپنی مصروفیات کا آغاز کریں گی وزیر اعلیٰ مریم نواز سے پارٹی سیکرٹری صوبہ شِن جِیانگ کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا وفد ملاقات کرے گا۔

 ڈپٹی پارٹی سیکرٹری شِن جِیانگ اویغور خودمختار علاقائی کمیٹی ہی ژونگ یُو بھی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔علاوہ ازیں شِن جِیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن کور کے وفد سے بھی اہم اجلاس کریں گی۔