ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرا فورس کارروائی، تاجروں پر تشدد کے الزام میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست

پیرا فورس کارروائی، تاجروں پر تشدد کے الزام میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق: شاہ عالم مارکیٹ میں 5 روز قبل پیرا فورس کی کارروائی کے دوران تاجروں پر مبینہ تشدد کے معاملے پر سیشن کورٹ میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کردی گئی۔

شاہ عالم مارکیٹ کے تاجر ایاز چودھری نے نوید طارق ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی، جس میں اسسٹنٹ کمشنر شفیق ڈوگر، علی رضا، عدنان اور دیگر اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست پر ایڈیشنل سیشن جج اقتدار حسین نے موچی گیٹ پولیس سے 11 ستمبر کو رپورٹ طلب کرلی۔