امانت گشکوری: بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے معاملے پر اعتراض دور کرکے توہین عدالت کی درخواست دوبارہ سپریم کورٹ میں دائر کر دی گئی۔
رجسٹرار آفس نے درخواست پر فریقین کو الزامات کی فہرست نہ بھجوانے کا اعتراض عائد کیا تھا، جسے دور کرنے کے بعد درخواست دوبارہ عدالت میں جمع کرائی گئی ہے۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 18 اگست کو بانی پی ٹی آئی کو شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔ بعد ازاں انہیں پمز اسپتال لے جایا گیا، جہاں طبی معائنے کے بعد واپس اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔