ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوشل سکیورٹی ریکوری اہداف ہر صورت حاصل کیے جائیں، کمشنر ذوالفقار علی کھرل

سوشل سکیورٹی ریکوری اہداف ہر صورت حاصل کیے جائیں، کمشنر ذوالفقار علی کھرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر: کمشنر سوشل سکیورٹی ذوالفقار علی کھرل کی زیر صدارت ڈائریکٹوریٹس کی کارکردگی اور ریکوری اہداف کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا، جس میں صوبے بھر میں جاری فیلڈ آپریشنز اور مالی وصولیوں کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں صوبہ بھر سے فیلڈ ڈائریکٹرز نے آن لائن شرکت کی اور اپنے متعلقہ ڈائریکٹوریٹس کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ڈی جی ہیڈکوارٹرز، ڈائریکٹر انسپکشن، ڈائریکٹر سی اینڈ بی سمیت دیگر افسران بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس کے دوران سوشل سکیورٹی کنٹری بیوشن اور ورکرز ویلفیئر فنڈز کی ریکوری، ڈائریکٹوریٹس کے مقررہ اہداف اور آئندہ کے لائحہ عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

کمشنر ذوالفقار علی کھرل نے ہدایت کی کہ نئے مالی سال کے مقررہ ریکوری اہداف ہر صورت حاصل کیے جائیں اور تمام صنعتی و تجارتی یونٹس سے ماہانہ واجب الادا ریکوری بروقت یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے فیلڈ افسران کو ہدایت کی کہ ریکوری اہداف کے حصول کے لیے مانیٹرنگ کا عمل مزید مؤثر بنایا جائے اور فیلڈ آپریشنز میں بہتری لائی جائے۔