ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات، غزہ کی صورتحال پر اظہارِ تشویش

اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات، غزہ کی صورتحال پر اظہارِ تشویش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ محمد حاجی حسن سے ملاقات ہوئی، جس میں تجارت، اقتصادی تعلقات اور عوامی روابط کے فروغ پر زور دیا گیا۔ 

دونوں رہنماؤں نے ملاقات او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 21ویں غیرمعمولی اجلاس کے موقع پر ہوئی، جس کے دوران پاکستان اور ملائیشیا نے فلسطین کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا، ساتھ ہی غزہ کی صورتحال پر دونوں وزرائے خارجہ کی گہری تشویش کا اظہار بھی کیا۔ اس کے علاوہ بلا رکاوٹ انسانی امداد اور مستقل جنگ بندی پر زور دیا گیا۔ 

دونوں رہنماؤں کے درمیان امن کے قیام کے لیے فوری عالمی اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے جولائی میں کوالالمپور میں اے آر ایف اجلاس کی کامیاب میزبانی کو سراہا۔ اس موقع پر ملائیشیا کی قیادت سے خوشگوار ملاقاتوں کا ذکر کیا گیا۔ 

پاکستان اور ملائیشیا نے قریبی برادرانہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم دہرایا، ساتھ ہی تجارت، اقتصادی تعلقات اور عوامی روابط کے فروغ پر زور دیا۔