ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملکی برآمدات میں صنعت مرکزی حیثیت رکھتی ہے؛ وزیراعظم

ملکی برآمدات میں صنعت مرکزی حیثیت رکھتی ہے؛ وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملکی برآمدات میں صنعت مرکزی حیثیت رکھتی ہے ۔ 

وزیراعظم محمد شہباز شریف  کی زیر صدارت قومی صنعتی پالیسی کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ صنعتوں کی ترقی کے ذریعے برآمدات پر مبنی معیشت، ملکی صنعتوں کو عالمی معیار کے مطابق افرادی قوت اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہاکہ صنعتی پیداوار میں اضافے اور صنعتوں کو درپیش مسائل کے پائیدار حل کے لیے حکومت ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ 

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی صنعتی پالیسی کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی ہدایت کی۔ 

علاوہ ازیں اجلاس کو قومی صنعتی پالیسی کے حوالے سے تجاویز پر بریفنگ دی گئی۔ 

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال ، وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر برائے مواصلات عبدالعلیم خان، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان ،وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب ، وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد لغاری ، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی ، ملک کے اہم چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندگان اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔