ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میجر جنرل نور ولی خان ایڈیشنل سیکریٹری وزارتِ داخلہ مقرر، نوٹیفکیشن جاری

میجر جنرل نور ولی خان ایڈیشنل سیکریٹری وزارتِ داخلہ مقرر، نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بابر شہزاد تُرک: وفاقی حکومت کی جانب سے وزارتِ داخلہ میں اہم تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔

 اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق میجر جنرل نور ولی خان کو ایڈیشنل سیکریٹری وزارتِ داخلہ مقرر کیا گیا ہے۔ میجر جنرل نور ولی خان کی تقرری 3 سال کیلئے سیکنڈمنٹ کی بنیاد پر ہے۔

دریں اثناء پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 کے ایڈیشنل سیکرٹری وزارتِ داخلہ سہیل حبیب تاجک کو تبدیل کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔