ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

افسرشاہی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے کنٹریکٹرپرریٹائرڈ ڈاکٹربھرتی کرنے کا فیصلہ

افسرشاہی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے کنٹریکٹرپرریٹائرڈ ڈاکٹربھرتی کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چودھری: افسرشاہی کی غلط پالیسیاں ، سینئرڈاکٹرزکی قلت پڑگئی، اہم سپیشلسٹ میں پروفیسراورایسوسی ایٹ پروفیسرکی متعددسیٹیں خالی، ریٹائرڈپروفیسرز،ایسوسی ایٹ پروفیسرزکو 65سال کی عمرتک کنٹریکٹ پررکھنےکافیصلہ کیا گیا۔

نوجوان ڈاکٹرزکوترقی ومستقل بھرتی نہ ہونےسےپروفیسر،ایسوسی ایٹ کی سیٹیں خالی ہیں، آنکالوجی، سائیکاٹری،پیڈیاٹرک سرجری ، کارڈیک سرجری میں ریٹائرڈڈاکٹربھرتی ہونگے۔

پلمونوجی، انستھیزیا، فرانزک میڈیسن اور بائیو کیمسٹری کے شعبے میں بھی ریٹائرڈ ڈاکٹر رکھے جائیں گے، گریڈ19 میں ریٹائرڈایسوسی ایٹ پروفیسرزکوپیڈیاٹرک کارڈیالوجی ، سائیکاٹری میں کنٹریکٹ پر بھرتی ہوگی۔

کارڈیک سرجری، کارڈیالوجی ، ریڈیالوجی، پیڈیاٹرک سرجری میں ایسوسی ایٹ کنٹریکٹ پر رکھےجائیں گے۔

انستھیزیا، پیڈیاٹرک کارڈیک سرجری، آنکالوجی میں کنٹریکٹ پربھرتی ہوگی، کارڈیالوجی، پلمونولوجی اور بائیو کیمسٹری میں کنٹریکٹ پر بھرتی ہوگی۔