ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپریم کورٹ: بہن کے وراثتی حصےکیخلاف بھائی کی درخواست خارج

سپریم کورٹ: بہن کے وراثتی حصےکیخلاف بھائی کی درخواست خارج
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  سپریم کورٹ نے بہن کے وراثتی حصے کے خلاف بھائی کی درخواست خارج کردی۔ 

سپریم کورٹ میں  جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے بہن کے وراثتی حصے کےخلاف بھائی کی درخواست پر سماعت کی۔

اس موقع پر جسٹس نعیم افغان نے ریمارکس دیے کہ قرآن پاک میں بہن کا حصہ لکھ دیا گیا ہے، بھائی نے بہنوں سے خدمت کرانی ہے لیکن جائیداد میں حصہ نہیں دینا۔

جسٹس حسن اظہر نے کہا کہ قرآن کے حکم سے کیسے انکاری ہو سکتے ہیں۔ 

بعد ازاں سپریم کورٹ نے فیصلہ سناتےہوئے بہن کے وراثتی حصہ کےخلاف بھائی کی درخواست خارج کردی۔ 

Ansa Awais

Content Writer