ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں چار شہریوں کی عدم بازیابی سے متعلق درخواست پر سماعت ، ڈی پی او حافظ آباد عاطف نذیر عدالت میں پیش ہوئے، عدالت کا ڈی پی او کے جواب پر اطمینان کا اظہار ، بازیابی کی درخواست نمٹادی ۔
جسٹس طارق محمود باجوہ نے شہری حافظ اسد نواز کی درخواست پر سماعت کی ،درخواستگزار نے چار شہریوں کی بازیابی کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا ۔ڈی پی او حافظ آباد عاطف نذیر ،اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل چوہدری فضاء اللہ کے ہمراہ پیش ہوئے ،ڈی پی اونے بتایا کہ عرفان اور تجمل کیخلاف مقدمات ہیں ، انہیں شناخت پریڈ کیلئے جیل بھجوایا ہوا ہے،،ریحان والد کے پاس ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ہے، جبکہ نواز کو عدالت پہلے ہی رہا کرچکی ہے،جسٹس طارق محمود باجوہ نے ریمارکس دیئے کہ درخواستگزار بزرگ شخص ہیں اور بزرگوں کا احترام کیا جانا چاہیے۔ ڈی پی او نے بتایا کہ درخواستگزار،ان کے پاس ہی نہیں آیا ۔عدالت نے ڈی پی او کے جواب پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے شہری اسد نواز کی بازیابی سے متعلق دائر درخواست نمٹا دی۔