ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گاڑی و موٹرسائیکل کی خریدوفروخت کرنا مزید آسان، بڑی سہولت دینے کا فیصلہ

 گاڑی و موٹرسائیکل کی خریدوفروخت کرنا مزید آسان، بڑی سہولت دینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: اب گاڑی وموٹرسائیکل کی بیرون ملک بیٹھ کرخریدوفروخت کی جاسکےگی، ڈی جی ایکسائز نے اوورسیز کو گاڑی کی رجسٹریشن وٹرانسفرکی سہولت دینےکافیصلہ کرلیا۔

ڈی جی ایکسائز نےاوورسیزکوبائیومیٹرک کی سہولت دینے کے لئےنادرا کو مراسلہ ارسال کردیا۔ 

ڈی جی عمرشیرچٹھہ کا کہنا تھا کہ شہریوں کےشناختی کارڈزاورگاڑیوں کاڈیٹاآپس میں منسلک ہے،نادراپاک آئی ڈی کےتحت بیرون ملک بیٹھ کررجسٹریشن و ٹرانسفر کی اجازت دے۔ 

اوورسیزکوگاڑی کی ٹرانسفر کے لئے متعلقہ ایمبیسی سےتصدیق کرواناپڑتی تھی ، ایمبیسی سےتصدیق کراکرخونی رشتےکوپاورآف اٹارنی دیناپڑتی تھی۔

پاورآف اٹارنی کےپراسس پرکافی زیادہ وقت ضائع ہوتا ہے، ہزاروں کی تعداد میں بائیو میٹرک کی وجہ تاخیر گاڑیاں ٹرانسفر ہوسکیں گی،نادرا کی جانب سےاجازت سےاوورسیزشہریوں کے لئےبڑی آسانی ہوگی۔