ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کا 15 رکنی سکواڈ کا اعلان

 آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کا 15 رکنی سکواڈ کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 وسیم احمد: آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کا 15 رکنی سکواڈ اعلان کر دیا گیا۔

فاطمہ ثنا پہلی مرتبہ ون ڈے ورلڈکپ میں کپتانی کریں گی,ایمان فاطمہ پہلی بار پاکستان ورلڈکپ سکواڈ میں شامل کی گئی،نتالیہ پرویز، رامین شمیم، صدف شمس، سعدیہ اقبال،شوال ذوالفقار، سیدہ عروب شاہ پہلی بار ون ڈے ورلڈکپ کھیلیں گی،آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر سکواڈ میں 2 تبدیلیاں کی ہیں،15رکنی سکواڈجنوبی افریقہ سے3ون ڈےانٹرنیشنل بھی کھیلےگا۔

ون ڈے سیریز لاہور میں 16 سے 22 ستمبر تک ہوگی،جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم 12 ستمبر کو لاہور پہنچے گی،کرکٹ ورلڈ کپ بھارت اور سری لنکا میں 30 ستمبر سے 2 نومبر تک شیڈول ہے۔

پاکستان کے تمام ورلڈ کپ میچز کولمبو سری لنکا میں ہوں گے،سکواڈ میں فاطمہ ثنا (کپتان)، منیبہ علی صدیقی، عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ شامل ہیں،ایمان فاطمہ، نشرا سندھو، نتالیہ پرویز، عمائمہ سہیل، رامین شمیم ،صدف شمس، سعدیہ اقبال، شوال ذوالفقار ،سدرہ امین، سدرہ نواز اور سیدہ عروب،نان ٹریولنگ ریزروز میں گل فیروزہ، نجيحہ علوی، طوبیٰ حسن، امِ ہانی اوروحیدہ اخترشامل ہیں۔