ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات اسمگلنگ ، 4 خواتین سمیت 14 ملزمان گرفتار

 تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات اسمگلنگ ، 4 خواتین سمیت 14 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ارشاد قریشی: اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں اور تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 10 کارروائیوں میں 4 خواتین سمیت 14 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

 ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیوں کے دوران 76 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 57.245 کلوگرام منشیات برآمد کی گئیں۔

یونیورسٹی روڈ گلگت کے قریب 2 ملزمان سے 4.800کلو چرس برآمد ہوئی، مانسہرہ میں کالج کے قریب ملزم سے 500 گرام چرس برآمد ہوئی، گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔

ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دبئی جانیوالے مسافر کے پیٹ سے 410 گرام وزنی 69 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد  ہوئے، جوہر ٹاؤن لاہور میں واقع کوریئر آفس سے نیوزی لینڈ بھیجے جانیوالے پارسل سے 1.425 کلو آئس برآمد ہوئی۔

 رشاگئی ٹول پلازہ پر 3 خواتین مسافروں کے قبضے سے 26.400 کلو چرس ،1 کلو ہیروئن ،2.400 کلو افیون اور 500 گرام آئس برآمد ہوئی، جامشورو ٹول پلازہ کے قریب بس میں سوار مسافر خاتون کے قبضے سے 7.200 کلو چرس برآمد ہوئی ،ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

مہران کالونی بس ٹرمینل کے قریب مسافر سے 7.200 کلو چرس برآمد،ملزم گرفتار، لاہور میں بارڈر ایریا کے قریب 2ملزمان سے 520 گرام ہیروئن اور ڈرون برآمد ہوئے، موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد پر گاڑی سے 90 گرام ہیروئن برآمد  ہوئی، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ 

گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔