پی سی بی کا 18 ریجنل ٹیموں کے 360کھلاڑیوں کیلئے ڈومیسٹک کنٹریکٹ کا اعلان

پی سی بی کا 18 ریجنل ٹیموں کے 360کھلاڑیوں کیلئے ڈومیسٹک کنٹریکٹ کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رانا آذر : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 18 ریجنل ٹیموں کے 360کھلاڑیوں کیلئے ڈومیسٹک کنٹریکٹ کا اعلان کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ڈومیسٹک کنٹریکٹ کیلئے کھلاڑیوں کو 7 کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے، اے پلس کیٹگری میں 20،اے کیٹگری میں 30,بی،سی اور ڈی  کیٹگری میں 30 ،30کھلاڑی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ای کیٹگری میں 50 اور ایف کیٹگری میں 170کھلاڑیوں کو رکھا گیا ۔

 اے پلس کیٹگری کو 3لاکھ، اے کیٹگری کو 2 لاکھ، بی کیٹگری کو ایک لاکھ پچاسی ہزار دیے جائیں گے۔اس کے علاوہ سی کیٹگری کو ایک لاکھ 70اور ڈی  کیٹگری کو ایک لاکھ 50 ہزار روپے ملیں گے، جبکہ ای کیٹگری کو بھی ایک لاکھ اور ایف کیٹگری کو 50ہزار ماہانہ ملیں گے ۔

قائد اعظم ٹرافی کھیلنے والے کھلاڑی کو 80ہزار،حنیف محمد کھیلنے والے کو  40ہزار روپے میچ فیس ملے گی۔ نیشنل ٹی ٹونٹی کھیلنے والے کو 40ہزار فی میچ فیس، ریزرو کھلاڑیوں کو بھی 20سے 40ہزار تک دیے جائیں گے۔