بچہ دوسری منزل سے گرکرصحیح سلامت، ویڈیو وائرل ہو گئی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کراچی کے علاقے بفر زون میں ایک بچہ مکان کی دوسری منزل سے سر کے بل نیچے گرا لیکن معجزانہ طور پر بچ گیا۔

 اس حوالے سے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچہ گھر کی بالائی منزل سے سر کے بل گرا لیکن وہ براہ راست زمین پر گرنے کے بجائے انٹرنیٹ کے کیبل سے ٹکرایا اور اس پر گر کر آہستگی سے زمین پر گرگیا۔

کیبل کی تار سے ٹکرا کر گرتے ہوئے بچے کے جسم کا رخ بدل گیا اور وہ پشت کے بل زمین سے ٹکرایا تاہم تب بھی سر زمین سے ٹکرانے سے اسے سر پر معمولی چوٹ آئی۔ بچے زمین پر گر کر چند سیکنڈ کے لئےساکت رہا، اس دوران  گلی میں کچھ فاصلہ پر کھڑا محلہ دار ہکا بکا کھڑا دیکھتا رہ گیا، بچے کے جسم میں جنبش ہونے وپر وہ شخص بھاگ کر اسے اٹھانے کے لئے آگے بڑھا اور دیگر اہل محلہ بھی ہ پہنچ گئے۔ انہوں نے بچے کو اٹھایا تو وہ صحیح سلامت تھا۔

 اس واقعے کے فوراً بعد ہی بچے کو اسپتال لے جایا گیا۔ یہ واقعہ بدھ کے روز پیش آیا۔