مغلپورہ،طالبہ سے موبائل چھیننے والے ڈاکو کیساتھ کیا ہوا؟جانئے

مغلوپورہ،ڈاکو،طالبہ ،موبائل،جہانگیر روڈ،شہری،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری)مغلپورہ میں پولیس کا کام شہری خود کرنے لگے، طالبہ سے موبائل چھین کر فرار ہونے والا ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا،واردات کی کلوز سرکٹ فوٹیج سامنے آ گئی۔ 
مغلپورہ میں پولیس کا کام شہری خود کرنے لگے، طالبہ سے موبائل چھین کر فرار ہونے والا ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا،جسے علاقہ مکینوں نے درگت بنا کر حوالہ پولیس کر دیا۔

واردات کی کلوز سرکٹ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طالبہ کالج سے گھر جانب جا رہی تھی کہ ڈاکو پیدل موقع پر پہنچ گیا، ڈاکو طالبہ سے موبائل چھین کر فرار ہوا توطالبہ نے ڈاکو کا تعاقب کرتے شور مچایا اور علاقہ مکینوں نے ڈاکو پکڑ لیا۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پولیس پٹرولنگ نہ ہونے کے باعث جہانگیر روڑ پر ڈکیتی،راہزنی کی وارداتیں بڑھتی جا رہی ہیں جس سے علاقہ مکین عدم تحفظ کا شکار ہو گئے ہیں۔