بے روزگار پڑھے لکھے افراد کیلئے اچھی خبر

Population Department jobs
کیپشن: Population Department jobs
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) محکمہ بہبود آبادی نے نئی بھرتی کی اجازت مانگ لی ، محکمہ بہبود آبادی 652 آسامیوں پر نئی بھرتی کا پروگرام رکھتا ہے۔
 بے روزگار پڑھے لکھے افراد کیلئے اچھی خبر سامنے آئی ہے،  محکمہ بہبود آبادی نے خالی آسامیوں پر نئی بھرتی کی اجازت مانگ لی ہے۔ محکمہ بہبود آبادی میں 652 آسامیاں خالی پڑی ہیں، جن پر نئی بھرتی کا پروگرام بنایا گیا ہے۔

محکمہ بہبود آبادی پنجاب نے نئی بھرتی کی اجازت کیلئے سمری محکمہ خزانہ کو ارسال کر دی ہے،  محکمہ خزانہ کی اجازت کے بعد کابینہ کمیٹی سے منظوری لی جائے گی، جس کے بعد بھرتی کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔