ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ گر کر تباہ؛ فوٹیج سامنے آگئیں

بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ گر کر تباہ؛ فوٹیج سامنے آگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ دوران ٹریننگ ریاست راجھستان میں گر کر تباہ ،بھارتی مگ 21 طیارہ ٹریننگ کی پرواز پر تھا، حادثے میں پائلٹ محفوظ رہاجسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک بار پھر بھارتی فضائیہ کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا،بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ دوران ٹریننگ ریاست راجھستان میں گر کر تباہ ،بھارتی مگ 21 طیارہ ٹریننگ کی پرواز پر تھا، حادثے میں پائلٹ محفوظ رہاجسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق طیارے کو فضائیہ اکیڈمی کے قریب حادثہ پیش آیا، بھارتی فضائیہ نے بھی واقعے کی تصدیق کردی ہے،بھارتی فضائیہ کی جانب سے اس حوالے سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ حادثے میں تباہ ہونے والا مگ 21 ایک تربیتی پرواز پر تھا، اسے سپرش رانا نامی پائلٹ اڑا رہا تھا۔

بھارتی فضائیہ کے اعلامیہ کے مطابق انڈین طیارے نے 11 بج کر 10 منٹ پر اڑان بھری اور پھر ساڑھے گیارہ بجے کے قریب اس کا رابطہ ریڈار سے نہیں ہوپایا۔

بھارتی فضائیہ نے طیارہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی جو ایک ہفتے کے اندر ساری صورتحال کے بارے میں تفصیلی رپورٹ پیش کرے گی۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer