ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طالبان کا پنج شیر کے 3 اضلاع پر مکمل قبضہ

Afghan Taliban
کیپشن: Afghan Taliban
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) طالبان نے صوبہ پنج شیر کے 3 اضلاع پر مکمل قبضہ کرنے کا دعویٰ کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق طالبان اور مزاحمتی فورس کے درمیان رات بھر جھڑپیں جاری رہنے کی اطلاعات ملی ہیں۔ طالبان کا کہنا ہے کہ  جنگجوئوں نے مزاحمتی فورس کو گھیرے میں لے لیا ہے، پنج شیر کو طاقت کے بجائے مذاکرات سے فتح کرنا چاہتے ہیں۔

 دوسری جانب افغان میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طالبان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا کہ افغانستان کے صوبے پنج شیر میں بہت کم لوگ جنگ چاہتے ہیں، پنج شیر کے با اثر افراد اور رہنما ہمیں بار بار یہ پیغام بھجوارہے ہیں کہ وہ جنگ نہیں چاہتے، اس پیغام کا مطلب ہے کہ پنج شیر کے لوگ لڑنا نہیں چاہتے۔

انہوں نےپریس کانفرنس کرتے ہوئے  کہا کہ  کابل ائیر پورٹ کے علاوہ پورے ملک میں حالات نارمل ہیں، افغانی شہری در بدر ہونے کی بجائے انپے ملک میں باعزت طریقے سے رہیں، کسی کو بھی افغان سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، ملا ہیبت اللہ جلد منظر عام پر آئیں گے اور قوم کی رہنمائی کریں گے۔

طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ افغان شہریوں کے لیے کابل ائیرپورٹ جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، تاکہ وہاں ہجوم کو جمع ہونے سے روکا جا سکے اور سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہ ہو، صرف غیرملکی شہری اب کابل ائیرپورٹ جا سکیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer