دلہن کی شرط پر دولہے کو کورونا ٹیسٹ کرانا پڑ گیا

 دلہن کی شرط پر دولہے کو کورونا ٹیسٹ کرانا پڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: دنیا اس وقت کورونا وائرس کے دور میں رہ رہی ہے اور اسی دور کے مطابق اپنی پالیسیاں بھی مرتب کررہی ہے، دنیا میں اس وقت 2 کروڑ 38 لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں، 8 لاکھ سے زائد اموات ہوئی ہیں۔سوا کروڑ کے قریب صحتیاب ہونیوالوں کی تعداد ہے۔
 

دنیا بھر کی حکومتوں کی جانب سے کورونا کے ایس او پیز پر عملدرآمد اور لوگوں کو ٹیسٹنگ پر رضا مند کرنے کیلئے طرح طرح کے جتن کیے جاتے ہیں لیکن سعودی عرب میں ایک دلہن نے اپنی شادی سے پہلے ایسی شرط رکھ دی کہ حکومت بھی خوش ہوجائے۔

عرب میڈیا کے مطابق مشرقی ریجن میں وداد نامی دلہن کی شادی کی تیاریاں عروج پر تھیں تاہم نکاح سے پہلے اس نے یہ شرط رکھ دی کہ دولہا کا کورونا ٹیسٹ کرایا جائے۔ دلہن نے اس کی وجہ یہ بتائی کہ اس کا منگیتر بہت زیادہ سوشل ہے اور دوستوں کے ساتھ گھومتا پھرتا رہتا ہے جس کی وجہ سے اس کا کورونا ٹیسٹ کرانا ضروری ہے۔ دلہن کی شرط پر دولہا کو چارو ناچار اپنا کورونا ٹیسٹ کرانا پڑا۔
 
دلہن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا ایک انتہائی خطرناک بیماری ہے جس نے مملکت سمیت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ اس کی ایک سہیلی کو بھی کورونا ہوا تھا اور وہ ٹیسٹ رپورٹ آنے کے صرف 24 گھنٹے بعد ہی انتقال کرگئی تھی اس لیے وہ کسی قسم کا رسک نہیں لینا چاہتی تھی۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer