ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام

پولیس شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (علی ساہی)سوا کھرب کا پولیس بجٹ بھی بزدار سرکار کو سہارا نہ دے سکا، بزدار سرکار کے محفوظ پنجاب کے دعوے ہوا ہوگئے، پولیس شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام، پولیس کے اعدادوشمار نے ہی امن و امان کی صورتحال کا بھانڈا پھوڑ دیا، پنجاب میں روزانہ 11 افراد قتل اور 25 اغوا ہونے لگے، روزانہ 9 خواتین سے زیادتی، 3 کم عمر بچے بچیوں سے بدفعلی کے واقعات سامنے ٓنے لگے، چوری ڈکیتی رہ زنی کی ورداتیں شہریوں کے لئے درد سر بن گئیں.

تفصیلات کے مطابق  بزدارسرکارکے محفوظ پنجاب کے دعوے اُلٹ ثابت ہونے لگے ہیں۔باقی محکموں سے تنخواہیں اضافی ہونے اور سواکھرب سے زائد کابجٹ ہونے کے باوجودپھربھی پولیس شہریوں کوتحفظ دینے میں ناکام ، پولیس کے اعدادوشمارکے مطابق پنجاب میں روزانہ11افراد کوبے دردی سے قتل کیاجارہاہے۔

تمام حفاظتی اقدامات کیمروں سے مانیٹرنگ   کے باوجود25 افراد اغواہورہے ہیں۔ پولیس کے مختلف ونگز قائم کرنے کے باوجود 9خواتین سے زیادتی کی جاتی ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر3کم عمربچے بھی زیادتی کانشانہ بن رہے۔ کوئی بڑاسانحہ ہونے کے بعدپولیس متحرک اورمعاملہ ٹھنڈاہونے پرپھرسوجاتی ہے۔جس کی وجہ سے جرائم کا گراف اوپر جارہا ہے۔

چوری ڈکیتی کے کیسزبھی قابوسے باہرہوتے جارہے ہیں۔اس لئے جرائم کنٹرول کرنے کے لیے بہترحکمت عملی اپنانا ہوگی ۔سینئرتجزیہ کارحامدمیر نے کہاہے کہ ناقص کارکردگی پراہلکاروں کااحتساب ضروری ہے۔ سانحہ ساہیوال کے ملزموں کوسزامل جاتی توآج صورتحال اس سے مختلف ہوتی ۔ 

Shazia Bashir

Content Writer