دورِ نایاب: لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے رواں سال کی دوسری نیلامی کا شیڈول جاری کر دیا۔ نیلامی 19 مئی کو صبح 10 بجے ایکسپو سینٹر جوہر ٹاؤن میں منعقد ہوگی۔
حکام کے مطابق نیلامِ عام میں شہر کی مختلف ہاؤسنگ سکیموں میں واقع کمرشل اور رہائشی پلاٹس پیش کیے جائیں گے۔ ان میں علامہ اقبال ٹاؤن، تاج پورہ، جوہر ٹاؤن، جوبلی ٹاؤن اور ایل ڈی اے ایونیو ون شامل ہیں۔
اسی طرح سبزہ زار، مصطفیٰ ٹاؤن، ایل ڈی اے سٹی، قائداعظم ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن ایکسٹینشن اور تیزاب مارکیٹ میں واقع کمرشل پلاٹس بھی نیلامی کے لیے پیش کیے جائیں گے۔
نیلامی میں نجی ہاؤسنگ سکیموں میں واقع پبلک یوٹیلٹی سائٹس کی فروخت بھی کی جائے گی، جبکہ ایجوکیشن، ہیلتھ، پٹرول پمپ، مارکی، پارکنگ اور اسپورٹس سائٹس کے حقوقِ کرایہ داری بھی نیلام کیے جائیں گے۔
علاوہ ازیں ایل ڈی اے سٹی میں واقع پٹرول پمپ سائٹ اور ایف ٹی سی جوہر ٹاؤن میں مارکی سائٹس کے حقوقِ کرایہ داری بھی نیلامی کا حصہ ہوں گے۔