ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران نے ابھی میزائل صلاحیت کا بڑا حصہ استعمال نہیں کیا، ایرانی بریگیڈیئر کا دعویٰ

ایران نے ابھی میزائل صلاحیت کا بڑا حصہ استعمال نہیں کیا، ایرانی بریگیڈیئر کا دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: خطے میں بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں ایرانی فوجی حکام نے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے اب تک اپنی میزائل صلاحیت کا مکمل استعمال نہیں کیا۔

ایرانی بریگیڈیئر جنرل رضا طلائی نے کہا کہ ایران کے پاس اب بھی قابلِ ذکر فوجی طاقت موجود ہے، خصوصاً میزائل سسٹمز کے حوالے سے، جو کسی بھی ممکنہ تصادم میں استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے امریکا پر اعتماد کی خلاف ورزیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے ابھی تک اپنے ہتھیاروں کا ایک نمایاں حصہ استعمال ہی نہیں کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب آبنائے ہرمز کے حوالے سے ممکنہ ناکہ بندی اور خطے میں بڑھتی کشیدگی پر خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بیان کا مقصد واضح پیغام دینا ہے کہ اگر تنازع مزید شدت اختیار کرتا ہے تو ایران کی جانب سے زیادہ طاقتور ہتھیاروں کا استعمال بھی ممکن ہے۔ ماہرین کے مطابق ایران کے پاس بیلسٹک اور کروز میزائلوں کا بڑا ذخیرہ موجود ہے، جو خطے میں اس کی دفاعی حکمت عملی اور ڈیٹرنس کا اہم حصہ سمجھا جاتا ہے۔