ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل 11: آج دو بڑے اور سنسنی خیز مقابلے

پی ایس ایل 11: آج دو بڑے اور سنسنی خیز مقابلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رانا آزر: پاکستان سپر لیگ 11 میں آج دو اہم مقابلے کھیلے جائیں گے، جس میں شائقین کرکٹ کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کی توقع ہے۔

پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز آمنے سامنے ہوں گے جبکہ دوسرے میچ میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق آج کے میچز کے دوران بچوں میں ہونے والے کینسر سے آگاہی کا خصوصی دن بھی منایا جا رہا ہے۔

 اس موقع پر تمام کھلاڑی اور آفیشلز گولڈن ٹوپیاں پہن کر میدان میں اتریں گے، جبکہ پشاور زلمی خصوصی گولڈن کٹ میں کھیل پیش کرے گی۔

انتظامیہ کے مطابق کینسر سے صحتیاب ہونے والے بچوں کو بھی آج کے میچز دیکھنے کے لیے خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے۔

پی ایس ایل کے سی ای او نے کہا کہ آج ہم کینسر سے لڑنے والے کمسن جنگجوؤں کے ساتھ کھڑے ہیں، جبکہ سلمان نصیر کے مطابق پی ایس ایل صرف کھیل نہیں بلکہ ایک بامعنی تبدیلی کا پلیٹ فارم بھی رہا ہے۔