ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 مہنگائی کی نئی لہر،گھی،آئل ،آٹا سب  کچھ مہنگا

 مہنگائی کی نئی لہر،گھی،آئل ،آٹا سب  کچھ مہنگا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان ابدالی: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد ملک بھر میں مہنگائی کی نئی لہر آنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ اوپن مارکیٹ میں اشیائے خورونوش پہلے ہی عوام کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہیں۔

کریانہ فروشوں کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹیشن اخراجات بڑھتے ہیں، جس کا براہ راست اثر روزمرہ استعمال کی اشیاء پر پڑتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں راشن کی قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

مارکیٹ میں اس وقت 5 کلو آٹے کا تھیلا 770 سے 830 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح درجہ اول گھی 590 روپے اور آئل 595 روپے فی لیٹر تک پہنچ چکا ہے، جبکہ درجہ دوم گھی 540 اور آئل 545 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہے۔

مزید برآں، درجہ سوم گھی 470 اور آئل 475 روپے فی لیٹر میں فروخت ہو رہا ہے، جو کم آمدن والے طبقے کیلئے نسبتاً سستا متبادل سمجھا جاتا ہے، تاہم اس کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں بھی اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی مہنگائی نے جینا دوبھر کر رکھا ہے اور اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو گھریلو بجٹ کو سنبھالنا مزید مشکل ہو جائے گا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔