ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہدرہ میٹرو بس سٹیشن کے اطراف میں روڈ لائٹس بند، شہری خوف کا شکار

 شاہدرہ میٹرو بس سٹیشن کے اطراف میں روڈ لائٹس بند، شہری خوف کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: شاہدرہ کے میٹرو بس سٹیشن اور اس کے اطراف میں روڈ لائٹس بند ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے جس کے باعث رات گئے شاہراہ پر مکمل اندھیرا چھا جاتا ہے۔

 شہریوں کا کہنا ہے کہ روشنی نہ ہونے کی وجہ سے سفر کرنا انتہائی مشکل اور خطرناک ہو گیا ہے۔

راہگیروں کے مطابق تمام شاہراہوں پر رات کے وقت گزرتے ہوئے خوف محسوس ہوتا ہے جبکہ ہر وقت کسی بڑے حادثے کا خدشہ رہتا ہے۔ اندھیرے کے باعث نہ صرف ٹریفک مسائل بڑھ رہے ہیں بلکہ جرائم کے امکانات بھی بڑھ گئے ہیں۔

متاثرہ شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر روڈ لائٹس کو فعال کیا جائے تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو سکے اور شاہراہوں پر محفوظ سفر یقینی بنایا جا سکے۔