ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ کشمیر میں مودی کی مسلم وقف قانون میں ترمیموں کے خلاف ہڑتال

مقبوضہ کشمیر میں مودی کی مسلم وقف قانون میں ترمیموں کے خلاف ہڑتال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:   بھارت  کو ہندوتوا کے ڈنڈے سے پیٹنے میں مصروف نریندر مودی نے مسلم وقف قانون میں جو ترمیمیں کی ہیں ان پر احتجاج کرتے ہوئے  اور غیرمقامیوں کو کشمیر کا شہری بنانے کے قانون کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی گئی۔  

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق متنازع وقف ترمیمی قانون اور غیرمقامیوں کو ڈومیسائل دینے کے خلاف مقبوضہ وادی میں ہڑتال حریت کانفرنس کی کال پر کی جارہی ہے جبکہ مودی حکومت کے مذموم منصوبوں کے خلاف سری نگر میں احتجاجی مارچ کیا جائے گا۔

حریت کانفرنس نے  اپنے بیان میں کہا کہ وقف ترمیمی قانون کشمیری اور بھارتی مسلمانوں کے سیاسی، مذہبی اور سماجی تشخص پر حملہ ہے۔

حریت کانفرنس  نے یہ بھی کہا  کہ بھارت فالس فلیگ آپریشنوں کے ذریعے تحریک آزادی کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہا ہے، مگر بھارت ا پنے مذموم منصوبوں میں کبھی کامیاب نہیں ہو گا، عالمی برادری اقوام متحدہ کی قراردادوں  اور سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں پر بھارت کا محاسبہ کرے۔

حریت کانفرنس نے اپنے بیان میں مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ پہلگام حملے سمیت قتل عام کے تمام واقعات کی تحقیقات کے لیے ٹیم مقبوضہ کشمیر بھیجے، حق خودارادیت کے منصفانہ مطالبے  پر بھارتی حکومت مظلوم لوگوں کو نشانہ بنا کر خاموش کرا رہی ہے، کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق استصواب رائے کے اپنے جائز مطالبے کو جاری رکھیں گے۔