ویب ڈیسک : ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی ۔
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 24قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 3ہزار 300روپے کی کمی سے 3لاکھ 48ہزار 700روپے کی سطح پر آگئی، جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 2ہزار 833روپے کم ہوکر 2لاکھ 98ہزار 950روپے کی سطح پر آگئی ہے۔اس کے علاوہ فی تولہ چاندی کی قیمت 40روپے کی کمی سے 3ہزار 497روپے، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 35 روپے کی کمی سے 2ہزار 998روپے کی سطح پر آگئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 33ڈالر کی کمی سے 3ہزار 305 ڈالر کی سطح پر آگئی۔