ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کی پہلی بجلی پیدا کرنے والی” سڑک‘‘ لاہور میں تیار

پاکستان کی پہلی بجلی پیدا کرنے والی” سڑک‘‘ لاہور میں تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :وزیراعلیٰ مریم نواز  اتوار  کو   سی بی ڈی میں روٹ 47  کا فیتہ کاٹیں گی۔

ساڑھے چار کلومیٹر طویل  اس ہائی ٹیک سڑک کی خوبی یہ ہے کہ یہ کافی مقدار میں بجلی پیدا کرتی ہے۔  اس کی دوسری خوبی اس کا بائیسیکل ٹریک ہے۔اس سڑک  کو روٹ فورٹی سیون کے نام سے موسوم کیا گیا ہے، ساڑھے چار کلومیٹر سائیکل ٹریک اور خوبصورت جھیل اس علاقہ میں سفر کرنے والوں کو جون جولائی کی گرمی مین بھی کسی حد تک فرحت کا احساس دیں گے۔ 

ہائی ٹیک اور اسمارٹ سڑک کو سی بی ڈی نے تقریباً 9 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کیا ہے، جو لاہور کے مصروف ترین علاقوں کلمہ چوک، فیروز پور روڈ، گلبرگ ، والٹن روڈ اور لاہور رنگ روڈ کو آپس میں جوڑے گی۔

 ہائی ٹیک روٹ47 پر ایک طویل فلائی اوور، پیدل چلنے والوں اور سائیکل سواروں کیلئے الگ لائنز، بارشی پانی کے لئے خاص ڈرینج سسٹم نصب کیا گیا ہے ۔ روٹ 47 پر سولر پینلز نصب ہیں جو ناصرف پیدل چلنے والوں کو سایہ فراہم کریں گے بلکہ 1.5 میگا واٹ تک بجلی بھی پیدا کریں گے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز اتوار کو اس سڑک کا افتتاح کریں گی، جس کے بعد سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کا روٹ عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔