ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بشریٰ انصاری کو زارا نور عباس کے ڈانس کی تعریف کرنے پر شدید تنقید کا سامنا

بشریٰ انصاری کو زارا نور عباس کے ڈانس کی تعریف کرنے پر شدید تنقید کا سامنا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کو اپنی بھانجی زارا نور عباس کی کلاسیکل ڈانس کی تعریف کرنا مہنگا پڑگیا۔

حال ہی میں زارا نور عباس نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کلاسیکل رقص کرتی نظر آئیں۔ اس ویڈیو کے کیپشن میں زارا نور عباس نے بتایا کہ انہوں نے اپنی پریگنینسی کے بعد سے ڈانس کرنا چھوڑ دیا تھا تاہم اب وہ دوبارہ اپنے فن ’کتھک‘ کی طرف لوٹ رہی ہیں۔

زارا کی اس ویڈیو پر ان کی خالہ سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کمنٹ کرتے ہوئے زارا کو خرب سراہا اور خواہش کا اظہار کیا کہ وہ ہر ہفتے میں ایک مرتبہ زارا کو ڈانس کرتا دیکھنا چاہتی ہیں۔ تاہم سوشل میڈیا صارفین نے بشریٰ انصاری کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور اس ویڈیو پر بھرپور تبصرے کیے۔

سوشل میڈیا صارفین نے بشریٰ انصاری کو زارا کا ڈانس سرہانے پر شیدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مایوسی کا اظہار کر رہے ہیں انکا کہنا ہے کہ وہ اداکارہ کے اس ردعمل پر حیران ہیں۔ 

Ansa Awais

Content Writer