ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی شوبز ستاروں کو پہلگام حملے پر پوسٹ کرنا مہنگا پڑگیا

پاکستانی شوبز ستاروں کو پہلگام حملے پر پوسٹ کرنا مہنگا پڑگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:دہشتگروں کے پہلگام حملے میں مارے جانے والے بھارتیوں کے حق میں آواز بلند کرنا پاکستان اداکاراؤں کو مہنگا پڑگیا، سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین کے آئنیہ دکھایا دیا۔

   تفصیلات کے مطابق  پاکستانی شوبز ستاروں نے حالیہ پہلگام واقعےپر انسٹاگرام پر اپنے جذبات کا اظہار کیا جو بھارت کے زیر قبضہ کشمیر میں پیش آیا، جہاں 26 سیاحوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

انسٹاگرام پر پوسٹ شئیر کرتے ہوئے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر  نے لکھا کہ کہیں بھی ہونے والاسانحہ ہم سب کے لئے ایک سانحہ ہے، میرا دل اُن معصوم جانوں کے ساتھ  ہےجو اس واقعے سے متاثر ہوئیں اوردیگر مشہور اداکاروں جیسےفرحان سعید،فواد خان،ماورہ حسین ،دانش تیمور‬‎،انمول بلوچ اور دیگر نے بھی انسٹاگرام پر افسوس کا اظہار کیا،لیکن پاکستانی فینز شوشل میڈیا پر ان پر غم اور غصے کا اظہارکیا۔

 پاکستانی فینز  نے  شوبز ستاروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی اداکاروں کو شرم آنی چاہیے کہ وہ ایسے واقعات پر پوسٹ شئیر کر رہےہیں خاص طور تب جب بھارت مسلسل پاکستان پر الزام لگا رہا ہے۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے اداکارہ ہانیہ عامر  مخاطَب کر تے کہا کہ اب سمجھ آیا کہ تم انڈین برینڈز کو پرموٹ کیوں کر رہی ہو،انڈین ڈیزائنرز  پہنتی ہو اور انڈین گانوں پر ریلز بناتی ہو، سب باتیں واضح ہو گئیں۔