برائلر ،بیف،مٹن کی قیمتیں آسمانوں پر

 برائلر ،بیف،مٹن کی قیمتیں آسمانوں پر
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 شہزاد خان ابدالی :  شہر کی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا راج برقرار  ہے ۔ پروٹین کا سستا سورس ،چکن بھی سستا نہیں ہو سکا۔
برائلر صافی مرغی بھی 700 روپے تک فروخت ہونے لگی۔مٹن سرکاری قیمت 1600 کی بجائے 2400 روپے فی کلوگرام فروخت ہورہا ہے جبکہ مٹن لیگ2700 روپے فی کلوگرام تک فروخت کی جارہی ہے۔
بیف قیمہ 1000 روپے ،اور کٹے اور بچھڑے کا گوشت 1000 سے 1200 روپے فی کلوگرام ہے ۔
دودھ اور دہی کی بھی قیمتوں پر دستیابی کو یقینی نہ بنایا جاسکا۔