عوام کیلئے خوشخبری، اب سستی ایل پی جی میسر ہوگی

عوام کیلئے خوشخبری، اب سستی ایل پی جی میسر ہوگی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42) عوام کیلئے اچھی خبر آگئی،ایس ایس جی سی نے  ایل پی جی سلنڈر کی فروخت شروع کردی،اب  شہر لاہور کو سستی ایل پی جی میسر ہوگی۔

 ایس ایس جی سی نے اوگرا کے طے کردہ ریٹ پر ایل پی جی فراہم کرنا شروع کردی،ریجنل مینجر ایس ایس جی سی ایل پی جی فیسی لیٹیشن سنٹر صلاح الدین کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس ساڑھے 6 ہزار ٹن کا ٹرمنل ہے، سیفٹی کے تمام مراحل اور آرڈر لینے کے بعد 24 گھنٹے کے اندر صارفین کو گھر تک ڈیلیوری کرتے ہیں،اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ غیر قانونی ایل پی جی سلنڈر کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

 دوسری جانب ایل پی جی مافیا کی غنڈہ گردی کے باعث شہری مہنگی ایل پی جی خرید رہے ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer