ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید کے بعد کاروباری مراکز کب کھلیں گے ؟

عید کے بعد کاروباری مراکز کب کھلیں گے ؟
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان : عید کی چھٹیوں کے بعدکاروباری سرگرمیاں جزوی طور پر بحال ۔کل کاروباری سرگرمیاں معمول پر آجائیں گی۔
 عید کی چھٹیوں کے آخری روز مارکیٹس میں تجارتی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر رہیں۔ شاپنگ پلازوں میں بھی خریدوفروخت نہ ہونے کے برابر ہے۔ریٹیل بازاروں انارکلی بازار ،اچھرہ بازار ،اسلام پورہ بازار ،چوک یتیم خانہ بازار،صدر بازار ،دھرم پورہ بازار ،مغلپورہ بازار ،باغبانپورہ بازار میں گاہک نہ ہونے کے برابر تھے۔ تاجر برادری بھی سستاتی ہوئی نظر آئی۔کل شہر کے چیمبرز ،کاروباری مراکز مکمل طور پر کھل جائیں گے ۔تاجر برادری بجٹ تجاویز کے متعلق چیمبرز قیادت کو آگاہ کرے گی۔