عرفان ملک :انویسٹی گیشن پولیس لاہور کا اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ،اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
انچارج انویسٹی گیشن پولیس پرانی انارکلی محمد اکمل نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئےقتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم حسنین کو گرفتار کر لیا۔
ملزم نے 2سال قبل سب انسپکٹر سلمان کو تشدد کر کے قتل کر دیا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔