بوٹی مافیا کا راستہ بند،لاہور سمیت صوبہ بھر کے حساس امتحانی مراکز میں کیمرے نصب

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی ہدایت پر 638 حساس امتحانی مراکز میں کیمرے لگا دئیے گئے۔
 صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی ہدایت پر حساس امتحانی مراکز میں کیمرے لگا دئیے گئے۔لاہور سمیت صوبہ بھر کے حساس امتحانی مراکز میں کیمرے انسٹال کردئیے ہیں۔صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 638 حساس امتحانی سنٹرز میں 2697 کیمرے انسٹال کئے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبے بھر میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کیلئے 2395 امتحانی سنٹر قائم کئے گئے ہیں،کل امتحانی مراکز میں سے 823 امتحانی سنٹرز حساس قرار دئیے گئے ہیں۔صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ لاہور میں تاحال 8 حساس امتحانی مراکز میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں، امتحانی مراکز میں کیمروں کی تنصیب کا عمل جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

رانا سکندر حیات نے  کہا کہ مانیٹرنگ کیلئے 2 مقامات پر کنٹرول روم بھی قائم کئے گئے ہیں،مانیٹرنگ یونٹ سے تمام سنٹرز کی مسلسل نگرانی کی جائے گی۔صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر نے بتایا کہ کنٹرول روم میں ڈسٹرکٹ وائز مانیٹرنگ کی سہولت موجود ہے،ون کلک پر کسی بھی ڈسٹرکٹ کے امتحانی سنٹر کو مانیٹر کیا جا سکتا ہے۔

امتحانی سنٹرز کے کنٹرول روم کو فعال رکھنے میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے،کیمرے انسٹال کر کے بوٹی مافیا کا راستہ بند کر دیا ہے،کیمروں کی تنصیب سے بوٹی مافیا کو چھپنے کو جگہ نہیں ملے گی،کیمروں کی تنصیب سے امتحانات کی شفافیت برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔