ویڈیو: دعا زہرہ کے بغیر نہیں جی سکتے، ماں کی فریاد نے دل دہلا دیے

ویڈیو: دعا زہرہ کے بغیر نہیں جی سکتے، ماں کی فریاد نے دل دہلا دیے
کیپشن: Dua Zehra Mother
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : دعا زہرہ کی والدہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس میں وہ اپنی بیٹی کے لیے پیغام دے رہی ہیں۔
دعا کی والدہ کا کہنا ہے کہ میں کئی دن سے سوئی نہیں ہوں، کھانا بھی نہیں کھایا جاتا، میری دوسری بچیاں بھی پریشان ہیں اور بہن کی یاد میں روتی ہیں۔لاپتا دعا کی والدہ نے مزید کہا کہ میں اس سے بہت پیار کرتی ہوں اور اس کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی، اگر دعا یہ ویڈیو دیکھ رہی ہو تو گھر آجاؤ اور اگر کوئی لے کر گیا ہے تو خدا کے واسطے ایک ماں کی بددعا مت لو، اسے گھر جانے دو، ماں باپ سے ملنے دو، ہم اس کے بغیر نہیں جی سکتے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر