ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دعا زہرہ سے نکاح کرنے والانوجوان کون؟ پتہ چل گیا

دعا زہرہ سے نکاح کرنے والانوجوان کون؟ پتہ چل گیا
کیپشن: Dua Zehra
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن خالد : دعازاہرہ کے مبینہ دلہا ظہیر کے متعلق پتہ چل گیا۔ ظہیر حویلی لکھا ضلع اوکاڑہ کا رہائشی ہے۔
 رپورٹ کے مطابق   پولیس جب نکاح نامے میں درج دلہا کے پتہ شیر شاہ کالونی پہنچی تو مقامی رہائشیوں سے پوچھ گچھ کے بعد پتہ چلا کہ علاقہ مکینوں میں سے کوئی ظہیر سے واقف نہیں جبکہ مذکورہ پتہ پر ڈاکٹر عبدالحفیظ نے ڈسپنسری بنا رکھی ہے۔
 ایک مقامی رہائشی یونس نامی شخص نے انکشاف کیا کہ  ڈاکٹر عبدالحفیظ سے پہلے مکان شبیر نامی شخص کے پاس تھا  اور شبیر کے  کزن کا نام ظہیر تھا جو حویلی لکھا کے رہنے والے ہیں  اور پولیس کے مطابق دعا زاہرہ کے نکاح نامہ میں دلہا کا مستقل پتہ بھی حویلی لکھا  ضلع اوکاڑہ کا ہے۔ اسی طرح ایک گواہ کا نام بھی شبیر احمد  درج ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر