ویب ڈیسک : ''رقم کا انتظام ہوگیا ، اب کیا خیال ہے''سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر نے ارب پتی امریکی ایلون مسک کی اس پیشکش کا دوبارہ جائزہ لینا شروع کر دیا ۔
رپورٹ کے مطابق ارب پتی ایلون مسک کے اس بیان کے بعد کہ رقم کا انتظام کر لیا گیا ہے ٹوئٹر انتظامیہ اور مسک کے نمائندگان کے درمیان مذاکرات جاری ہیں
ٹیسلا کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایلون مسک نے جمعرات کوکہا تھا کہ انہوں نے ٹرانزیکشن کے لیے ساڑھے 46 ارب ڈالر حاصل کر لیے ہیں مگر سوشل میڈیا پلیٹ کو حاصل کرنے کے لیے ان کا منصوبہ یہ ہے کہ وہ براہ راست کمپنی کے شیئرہولڈرز کی توجہ حاصل کریں۔
یادرہے اس وقت ایلون مسک ٹوئٹر کے نو اعشاریہ دو فیصد حصص کے مالک ہیں۔ایلون مسک نے آزادی اظہار رائے کے مسائل کو حل کرنے کا وعدہ بھی کیا ہے، چاہے ان کی بولی کامیاب ہو یا نہ ہو۔
وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق مسک نے شیئر ہولڈرز کے ساتھ ویڈیو کالز کی سیریز اور رقم کا بندوبست کرنے پر توجہ مبذول کر کے سودے کے لیے راہ ہموار کی ہے اور انہیں امید ہے کہ شیئرہولڈرز کمپنی کے فیصلے پر اثرانداز ہو سکتے ہیں۔
ارب پتی بزنس مین ایلون مسک نے پچھلے ہفتے کہا تھا کہ وہ شیئرہولڈرز کے ساتھ براہ راست حصص خرید کر ٹوئٹر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو نظرانداز کرنے پر غور کر رہے ہیں، لیکن ابھی یہ فیصلہ نہیں ہوا کہ ایسا کب کرنا ہے۔