25اضلاع میں تعلیمی ادارے غیرمعینہ مدت کیلئے بند

25اضلاع میں تعلیمی ادارے غیرمعینہ مدت کیلئے بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پنجاب کے 25اضلاع میں تعلیمی ادارے غیرمعینہ مدت کیلئے بند کردیئے گئے۔

 صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا صوبے کے 25 اضلاع میں سکولوں کی بندش کے حوالے اہم ٹویٹ، کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر صوبے بھر کے کُل 25 اضلاع کے تمام سرکاری و نجی سکول بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیرتعلیم پنجاب مرادراس کا کہناہے25 اضلاع میں تمام سرکاری اور نجی اسکول بندرہیں گے۔  نویں سے بارہویں جماعت کے طلبا بھی اسکول نہیں آئیں گے۔متاثرہ اضلاع میں لاہور، قصور، راولپنڈی، ساہیوال، شیخوپورہ، سیالکوٹ، اوکاڑہ، ملتان، پاکپتن، فیصل آباد، چکوال، حافظ آباد، جھنگ، بھکر، خانیوال، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بہاولنگر اور دیگر شامل ہیں۔

 25اضلاع میں نویں سے بارہویں جماعت کے طلبا ہفتے میں دو دن سکول بھی نہیں آئیں گے،  جن اضلاع میں کورونا کیسسز کی شرح پانچ فیصد سے زیادہ ہیں وہاں تعلیمی سرگرمیاں معطل کردی گئیں ہیں۔

مرادراس کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے باقی گیارہ اضلاع میں سکول ایس او پیز پر بھرپور عملدرآمد کے ساتھ پرانے شیڈول کے مطابق کھلے رہیں گے،  سکولوں کو بند رکھنے کا فیصلہ مشکل، لیکن طلبا و اساتذہ کی حفاظت کے لئے کیا گیا ہے ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer