ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی آئی سی کی مزید 2نرسز میں کورونا کی تصدیق

پی آئی سی کی مزید 2نرسز میں کورونا کی تصدیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

پی آئی سی میں کورونا وائرس کے خطرات میں اضافہ ہوگیا، مزید 2 نرسز اور ایک ملازم کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق ،پی آئی سی میں وبا متاثر ہونے والےڈاکٹرز،نرسز اورپیرامیڈکیس کی مجموعی تعداد 32 ہوگئی۔
 پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ( پی آئی سی) میں کورونا وائرس کے خطرات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ، مزید 2 نرسز اور ایک ملازم کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔ پی آئی سی کے اب تک 6 ڈاکٹرز ، 15 نرسز ، 9 ملازمین اور 2 مریض موذی وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔ پی آئی سی میں کورونا وائرس کارڈیک سرجری فلور خاص طور پر آپریشن تھیٹر سے پھیلنا شروع ہواتھا۔

ترجمان پرائمری ہیلتھ اینڈ کیئر کےمطابق پنجاب سے کورونا کے 475 نئے کیس رپورٹ ہونے سےصوبے میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5326 ہو گئی ہے۔لاہور میں کورونا وائرس کے 1157 کنفرم مریض ہیں۔ان میں1096افراد صحت مندجبکہ28مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

دوسری جانب سمن آباد انور پارک کے ایک گھر  کے 9  افراد  میں کورونا  کی تصدیق، چار اور آٹھ سالہ بچیاں بھی شامل، پولیس نےعلاقے کو سیل کردیا، غیر ضروری نقل وحرکت پر مکمل پابندی لگا دی۔

ٹائون شپ، فرخ آباد اور اٹاری سروبہ میں تین خاندانوں کے37 مریضوں کی تصدیق کے بعد انور پارک سمن آباد کے ایک گھر سے9 کورونا مریضوں کی تصدیق ہوگئی، متاثر ہونے والے افراد میں ایک چار سالہ جبکہ ایک آٹھ سال کی بچی بھی شامل ہیں، کورونا کے نو مریضوں کی تصدیق کے بعد انور پارک سمن آباد کو بیرئرلگا کر سیل کر دیا گیا، جبکہ ہر قسم کی غیر ضروری نقل و حرکت روکنے کے لیے پولیس نفری بھی تعینات کردی گئی ہے، اے سی سٹی تبریز مری نے بھی کورونا مریضوں کی تصدیق کردی جس کے بعدعلاقے کے دیگر گھروں سےکورونا کے سیمپل لیے جا رہے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق کورونا وائرس بخار سے شروع ہوتا ہے جس کے بعد خشک کھانسی آتی ہے، یہ وائرس سانس کے ذریعے ایک سے دوسرے انسان میں منتقل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے، کورونا وائرس کی علامات میں سانس لینے میں دشواری، بخار، کھانسی اور نظام تنفس سے جڑی دیگر بیماریاں شامل ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer