ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب پولیس کے بجٹ پر 3 ارب کا کٹ لگ گیا

پنجاب پولیس کے بجٹ پر 3 ارب کا کٹ لگ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) پنجاب حکومت نے پولیس کو سال دو ہزار انیس اور بیس کا مکمل فنڈ جاری کردیا، تمام فنڈز ملازمین کی تنخواہوں، تیل سمیت دیگر اخراجات پر خرچ کیے جائیں گے۔

محکمہ خزانہ  نے پنجاب پولیس کے مختص بجٹ سے 3 ارب روپے کا کٹ لگا دیا، پنجاب پولیس کو سال دو ہزار انیس اور بیس کیلئے 115 ارب میں سے 112 ارب کا بجٹ ملا۔محکمہ خزانہ نے پنجاب پولیس کو چوتھے اور آخری کوارٹر کی رقم بھی جاری کردی، آخری کوارٹر میں پنجاب پولیس کو 24 ارب 30 کروڑ کی رقم جاری کی گئی، گوجرانوالہ 65 کروڑ، راولپنڈی کو 1 ارب 10 کروڑ، فیصل آباد کو 1 ارب، ملتان کو 66 کروڑ، پی ایچ پی کو  ایک ارب اور ٹیلی کمیونیکیشن کو 76 کروڑ روپے جاری کیے گئے۔

دوسری جانب آئی جی جیل خانہ جات شاہد سلیم نے سحروافطار ،نمازتراویح اور جیلوں کی سکیورٹی کے حوالے سے ہدایات جاری کردیں ، آئی جی جیل نے ہدایت کی ہے کہ سحری و افطار ی میں قیدیوں کیلئے معیاری کھانے کا بندوبست کیا جائے، سحری اور افطاری کے دوران مناسب فاصلے کیساتھ کھانا تقسیم کیا جائے، جیل کے اندر نماز وں اور تراویح پر حکومتی ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

آئی جی جیل خانہ جات نے ہر ریجن کے ڈی آئی جی کو پہلے 10 روزوں میں سحری وافطاری پر دورے کرنےکا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ دورے کی تصاویر آئی جی کو واٹس ایپ کرنے کیساتھ رپورٹ بھی ڈائریکٹوریٹ بھجوائی جائے، انہوں نے رمضان میں سپرنٹنڈنٹ یا ڈپٹی جیل کو سکیورٹی خود چیک کرنے اور24 گھنٹے کم از کم 2 اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کو جیل میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہےکہ  حکومت پاکستان کی جانب سے گزشتہ رات رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا گیا  تھا اور ملک بھر میں اہل اسلام نے آج پہلا روزہ رکھا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer