ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وائس چیئرمین ایل ڈی اے نے بڑا فیصلہ کرلیا

 وائس چیئرمین ایل ڈی اے نے بڑا فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(دریاناب) وائس چیئرمین ایل ڈی اے نے اپنے اختیارات کے مکمل استعمال کا فیصلہ کرلیا، آئندہ گورننگ باڈی اجلاس کی صدارت ایس ایم عمران خود کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب  سردار عثمان بزدار نے اپنے اختیارات وائس چیئرمین کو منتقل کرنے کا حکم دیا تھا، احکامات کے مطابق ایس ایم عمران ایل ڈی اے گورننگ باڈی کا اجلاس بلانے اور صدارت کرنے کا اختیار رکھتے ہیں، سردار عثمان بزدار نے بحیثیت چیئرمین ایل ڈی اے تین اجلاسوں کی صدارت کی، وائس چیئرمین نے آئندہ ماہ اجلاس بلانے کی ہدایت بھی کی ہے ۔ گورننگ باڈی کا اجلاس ایل ڈی اے آفس جوہر ٹاؤن میں ہوگا، گورننگ باڈی اجلاس میں آئندہ دس سے زائد ایجنڈے پیش نہیں کیے جاسکیں گے، ہر ایجنڈا پر بات چیت اور فیصلے کیلئے 6 منٹس سے زائد وقت نہیں دیا جائے گا۔

 وائس چیئرمین گورننگ باڈی کے اجلاس سے قبل تیاری کیلئے میٹنگ بھی بلائیں گے، آئندہ گورننگ باڈی کا اجلاس ہر پندرہ روز بعد بھی بلایا جاسکے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer