ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: موجودہ امن و امان کی صورتحال ،سی ایس ایس 2026 کی نفسیاتی تشخیص کا شیڈول ملتوی

اسلام آباد: موجودہ امن و امان کی صورتحال ،سی ایس ایس 2026 کی نفسیاتی تشخیص کا شیڈول ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک) اسلام آباد میں سڑکوں کی بندش اور موجودہ امن و امان کی صورتحال کے باعث سی ایس ایس 2026 کی نفسیاتی تشخیص کا شیڈول ملتوی کر دیا گیا۔

 فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے شیڈول ملتوی کرنے سے متعلق پبلک نوٹس جاری کر دیا، نوٹس کے مطابق اسلام آباد میں 25 اور 28 ستمبر کو ہونے والے نفسیاتی جائزے ملتوی کیے گئے ہیں، ایف پی ایس سی کے مطابق سڑکوں کی بندش اور موجودہ امن و امان کی صورتحال کے باعث نفسیاتی جائزوں کا شیڈول ملتوی کیا گیا ہے، پبلک نوٹس کے مطابق سی ایس ایس 2026 کے نفسیاتی جائزوں کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا جبکہ نظرثانی شدہ شیڈول مناسب وقت پر جاری کیا جائے گا، ایف پی ایس سی نے امیدواروں کو تازہ ترین معلومات کیلئے کمیشن کی ویب سائٹ باقاعدگی سے وزٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔