ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے سرکاری سکولوں کی سکیورٹی صورتحال سے متعلق اہم ہدایات جاری

پنجاب کے سرکاری سکولوں کی سکیورٹی صورتحال سے متعلق اہم ہدایات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پنجاب کے سرکاری سکولوں کی سکیورٹی صورتحال سے متعلق اہم ہدایات جاری کردی گئیں ۔

سکول سربراہان کو ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹ سکیورٹ8 اسٹیٹس ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق سکول سربراہان گوگل پلے سٹور سے سکیورٹی ایپ ڈاؤن لوڈ کریں، سکول سربراہان ایپ پر رجسٹریشن یا لاگ اِن کا عمل مکمل کریں ۔ 

سکیورٹی اقدامات اور انتظامات سے متعلق مکمل معلومات ایپ پر درج کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایپ پر تمام مطلوبہ معلومات درست اور مکمل درج کی جائیں۔ 

سکیورٹی انتظامات میں تبدیلی کی صورت میں ایپ پر معلومات فوری ا پڈیٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق سکول سربراہان 2 روز کے اندر سکیورٹی ایپ پر عملدرآمد مکمل کریں۔ سکولوں کیجانب سے سکیورٹی ایپ پر معلومات درج کرنے کے عمل کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔