جنید ریاض:محکمہ سکول ایجوکیشن نے ایکسٹریم ہارڈ شپ کے تحت اساتذہ کے تبادلوں پر عائد پابندی اٹھا لی ہے۔
محکمہ کے مطابق اساتذہ 28 ستمبر سے 8 اکتوبر تک تبادلوں کے لیے درخواستیں جمع کروا سکیں گے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق درخواستوں کی سکروٹنی 16 اکتوبر تک مکمل کی جائے گی۔
اساتذہ کے اعتراضات 3 نومبر تک وصول کیے جائیں گے۔
محکمہ کے مطابق 20 نومبر تک اساتذہ کی دستاویزات کی تصدیق کی جائے گی۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق دسمبر کے پہلے ہفتے تبادلوں کے آرڈرز جاری کیے جائیں گے۔