سٹی 42 : انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی ڈالر کی خبر آگئی ۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی معمولی اضافے ہوا، انٹربینک میں ڈالر 281.42 روپے سے بڑھ کر 281.43 روپے پر بند ہوا۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 282.45 روپے پر برقرار رہا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 30 پیسے سستاہوکر 334.99 روپے، برطانوی پاؤنڈ 38 پیسے سستاہوکر 384.43روپے، یو اے ای درہم 2 پیسے کم ہوکر 77.77 روپے، جبکہ سعودی ریال 1 پیسے بڑھ کر 75.81 روپے کا ہوگیا ۔