ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 وفاقی حکومت نے لاہور میں تین وکلاء کو بطور لاء افسران تعینات کردیا

  وفاقی حکومت نے لاہور میں تین وکلاء کو بطور لاء افسران تعینات کردیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : وفاق کی جانب سے لاہور میں تین نئے لاء افسران کی تعیناتی،  تینوں لاء افسران نے اٹارنی جنرل آفس میں عہدوں کا چارج سنبھال لیا۔
 وفاقی حکومت نے لاہور میں تین وکلاء کو بطور لاء افسران تعینات کردیا ہے۔ نئے تعینات ہونے والے افسران میں محمد طاہر یعقوب، محمد شجاع الحکیم ہنسوتا اور شاہد اقبال شامل ہیں۔تینوں لاء افسران نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھالتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل ملک جاوید اعوان کو رپورٹ پیش کردی۔س موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل ملک جاوید اعوان نے نئے تعینات ہونے والے لاء افسران کو مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ نئے افسران کی تعیناتی سے عدالتی امور میں مزید بہتری آئے گی اور وفاق کی نمائندگی مزید مؤثر انداز میں ہوسکے گی۔تینوں افسران نے اپنے فرائض کی انجام دہی کا آغاز بھی کر دیا ہے اور مختلف مقدمات میں سرکاری مؤقف کی تیاری پر کام شروع کر دیا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer