ویب ڈیسک : ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت برقرار ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 3 لاکھ 98 ہزار 800 روپے پر برقرار ہے، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 41 ہزار 906 روپے پر برقرار ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 3 ہزار 770 ڈالرز فی اونس پر برقرار ہے۔